تازہ ترین خبریںپاکستان

آج ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے، علامہ ناصر عباس


ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گمشدہ افراد کے لواحقین کی جانب سے صدارتی کیمپ آفس کے سامنے پانچ روز سے جاری دھرنے کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کی اپیل کی ہے۔

اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیوایم کی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اہم اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکملہے۔

انہوں نے کہاہے کہ خانوادگان اسیران کے دھرنے اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی مائوں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینا ہو گا، بے گناہ افراد کو اسطرح سے غائب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close