تازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی کوریا کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان


پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرضے کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا سے 50 کروڑ ڈالرز کے قرضے کے لیے پاکستان نے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔
سیکریٹری اکنامک افیئرز نور احمد اور جنوبی کوریا کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کی تقریب میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے قرضہ طویل مدتی اور آسان شرائط پر دیا گیا ہے، قرضے کی رقم صحت، آئی ٹی، مواصلات، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close