تازہ ترین خبریں

حرم رضوی کے متولی آیت اللہ عباس واعظ طبسی دار دنیا سے گزر گئے

صوبہ خراسان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور حرم رضوی کے متولی آیت اللہ عباس واعظ طبسی آج جمعہ کی صبح کو دار فانی سے دار ابدی کی جانب کوچ کر گئے۔
قدس آن لاین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ واعظ طبسی ایک مختصر بیماری کے بعد اس دنیا سے چل بسے۔
آیت اللہ واعظ طبسی گزشتہ جمعہ کو بوقت عصر سانس کی نلیوں میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے امام رضا(ع) ہسپتال میں بھرتی کئے گئے اور آئی سی یو انہیں رکھا گیا تاہم اس بیماری سے جانبر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ایک ہفتہ اس بیماری میں مبتلا رہے اور آخر کار آج صبح اس دار دنیا سے گزر گئے۔
آپ کے تشییع جنازہ کے مراسم کل بروز ہفتہ مشہد مقدس میں انجام پائیں گے۔
گزشتہ ایک ہفتے میں جہاں ملک کے دوسرے حکومتی اور غیر حکومتی عہدیداروں نے آپ کی عیادت کی وہاں رہبر انقلاب اسلامی کے فرزند ارجمند نے بھی آپ کی عیادت کی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close