تازہ ترین خبریںپاکستان

تحریکِ لبیک کے 16 کارکنوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی۔ ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close