تازہ ترین خبریںدنیا

عالمی شیطانی لابیوں نے اپنے مقاصد کیلئے دہشتگرد تنظیمیں تخلیق کیں ، حامد موسوی


تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی شیطانی لابیوں نے اپنے مقاصد کیلئے دہشتگرد تنظیمیں تخلیق کیں
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا کو خون میں نہلانے کی ذمہ دار دہشت گردوں کی پالن ہار عالمی قوتیں ہیں جنہوں نے سوویت یونین کو گرانے کیلئے انسانیت کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے نجات دہندہ امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے روز مسیح موعود سے منسوب ایسٹر کے تہوار پر حملہ کرنیوالے دجال کے فرستادہ ہیں۔ ایام عدل کے اختتامی روز محفل امام العصر علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا عالمی شیطانی لابیوں نے اپنے مقاصد کیلئے دہشتگرد جنگجو تنظیمیں تخلیق کیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close