تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان مشہد مقدس پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزے دورے پرمشہد مقدس پہنچ گئے ہیں، جہاں امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری کےبعد تہران روانہ ہونگے۔

تسنیم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشہد پہنچنے پر ان کا استقبال گورنر جنرل خراسان نے کیا۔ اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔  وزیراعظم مشہد میں روضہ حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایران کا یہ دورہ ایرانی صدرحسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں، یہ ان کا ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔عمران خان ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ امام خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت کریں گے اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

دورہ ایران کے دوران وزیراعظم عمران خان کو 22 اپریل کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close