ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کے دورہ تہران سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہونگے، تہمینہ جنجوعہ


پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے دورہ تہران سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہونگے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ تہران سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.
تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ تہران نہایت اہم ہے۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے باوجود اس دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ایرانی وزیر خارجہ نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مؤثر قدم ہوگا.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ دورے پرایران پہنچیں گے ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close