تازہ ترین خبریںپاکستان

پشاور میں سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 5شرپسند ہلاک


پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 5 خطرناک شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پشاور کےعلاقے حیات آباد فیز 7 میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گزشتہ 16 گھنٹوں سے مقابلہ جاری ہے جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔
حیات آباد کے ایک مکان میں موجود دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور آپریشن میں پولیس اور فوج کے کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بھی آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
کور کمانڈر پشاور نے افسران کو ہدایت کی کہ آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کے لیے مکمل تعاون کیا ہے، مکینوں کی حفاظت کے لیے آپریشن میں مکمل احتیاط برتی جائے۔
شاہین مظہر محمود کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اسپیشل سروسز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close