تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان کاایف 16طیارہ گرانے کابھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوگیا،عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے،امریکی دفاعی حکام نے تصدیق کردی کہ پاکستان کاکوئی ایف 16طیارہ غائب نہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کاایف 16طیارہ گرانےکادعویٰ بھی غلط ثابت ہوگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اورسچ ہی بہترین پالیسی ہے،امریکی دفاعی حکام نے تصدیق کردی کہ پاکستان کاکوئی ایف 16طیارہ غائب نہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کاایف 16 طیارہ گرانےکادعویٰ بھی غلط ثابت ہوگیا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی جنگی ماحول بنا کر الیکشن جیتنا چاہتی تھی،بی جے پی کا الیکشن کیلئے جنگی جنون بھڑکانے کا حربہ ناکام ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح کے ہمارے منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھائیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سے انہیں معاشرے کے نچلے طبقے کو درپیش مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی۔ میںِ خود بھی غربت کے خاتمے کے خلاف جہاد کی تاثیر کی نگرانی کروں گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close