تازہ ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی ترک صدر کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردغان کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقامی سطح پر الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی عوام مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوگان کو مقامی سطح پر الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان کےعوام ان کی مزیدکامیابیوں کےلیےدعاگوہیں۔
خیال رہے ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران اوراتحادی جماعتوں کا پلڑا بھاری ہے۔ اپوزیشن جماعت نے انقرہ میں مئیرکا انتخاب جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدر طیب اردوگان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اکیاون فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔حکمران جماعت کی اتحادی پارٹیوں کے امیدوار بھی اپوزیشن امیدواروں سے آگے ہیں۔
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں پانچ کروڑ سترلاکھ رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔کچھ بڑے شہروں میں مئیرکا براہ راست انتخاب بھی کیا گیا۔
اردوغان نے عوام سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر کچھ کمی رہ گئی ہے تو یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اسے ٹھیک کریں، کل صبح سے آغاز کرتے ہوئے ہم دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی رہ گئی ہے اور اسے ٹھیک کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close