تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید

مقبوضہ کشمیری میں بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری، ہندی فورسزکی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید ہوگئے

مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسزکی جانب سے آپریشن کے دوران ایک بارپھرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دوکشمیری شہید ہوگئے۔

واضح رہے ک مقبوضہ کشمیر میں دودن میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔

کشمیری مسلمانوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پر عالم اسلام سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کی جارہی ہے اسی طرح کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھی عالم سطح پر آواز اٹھائی جائے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close