تازہ ترین خبریںدنیا

امریکی پرواز کے ذریعے متعدد داعشی دہشت گرد الجزائرمنتقل


امریکی حکام نے شام سے متعدد داعشی دہشت گردوں کو الجزائر منتقل کردیاہے۔

الجزائری ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ شام سے ایک امریکی جہاز کے ذریعے 29 داعشی دہشت گرد الجزائر پہنچائے گئے ہیں۔

النہار نامی نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ الجزائر کے سیکیورٹی فورسزنے29 داعشی دہشت گردوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جو شام سے ایک امریکی فوجی جہاز کے ذریعے پہنچائےگئے تھے۔

النہار کا کہنا ہے کہ یہ داعشی دہشت گرد کئی سال تک شام میں بشار الاسد کے فوجیوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔

غیرملکی ذرائع کے مطابق18 مارچ کو 29 داعشی دہشت گرد شام سے الجزائر منتقل کرنے کے بعد اس ملک کے حکام کے حوالے کئے گئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close