تازہ ترین خبریںدنیا

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کا سعودی حکام کے خلاف مظاہرہ

 

سعودی عرب میں قید تین ہزار پاکستانیوں کے اہل خانہ نے بدھ کو پریس کلب اسلام آبا دکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی سزائے موت رکوانے اور انہیں فوراً وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

مظاہرین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔

مظاہرین نے سفارتی عملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب میں ہر قسم کی سفارتی اور قانونی مدد فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی شہری کئی سالوں سے قید ہیں، ان میں سے بہت ساروں کو معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے حقوق کے لئے کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close