تازہ ترین خبریںپاکستان

ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی سامراج ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔

 واضح رہے کہ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں یوم مردہ باد امریکا کی مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی گئی جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی، ریلی میں متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان عوامی تحریک،آل پاکستان سنی اتحاد کونسل،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ئوں اور ایم ڈبلیو ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان کر سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی فیصلہ غیر قانونی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈے پر عمل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے،لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔

خیال رہے کہ ریلی سے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، مطلوب اعوان، قیصر عباس قادری، ایم بی اے قمرعباس، علامہ باقرعباس زیدی نے بھی خطاب کیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close