تازہ ترین خبریںدنیا

سید عمارحکیم کی جانب سے ۶ بار ریاض دورے کی دعوت مسترد کرنے کا انکشاف


ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ ”سید عمار حکیم” نے ۶ بار ریاض دورے کی دعوت مسترد کرچکے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ ”سید عمار حکیم” نے ریاض دورے کی سرکاری دعوت کو کم ازکم ۶ بار مسترد کرچکے ہیں۔
ایک عراقی رہنما نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی حکام نے سید عمارحکیم کو کم از کم ۶بار ریاض دورے کی دعوت دی تاہم انہوں نے یمن اور بحرین سمیت مختلف مسائل کے حل سے مشروط کرتے ہوئے دعوت مسترد کردیا۔
سید عمارحکیم نے ریاض دورے کو بحرین میں جاری شیعہ دشمنی کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرسعودی عرب مجھے بحرین سے نکلنے اور یمن کی مظلوم قوم کا قتل عام بند کرنے کا تحفہ دیں تو میں ضرور ان کی دعوت قبول کروں گا۔
سعودی عرب اسٹڈیز ویب سائٹ نے سید عمار حکیم کے حوالے سے کہا ہےکہ سعودی حکومت نے یہ درخواست مسترد کردی اور اسی وجہ سے سعودی عرب کا دورہ بھی انجام نہیں پائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے انٹرنیشنل اخبارات الشرق الاوسط، الحیات اور العرب نے بھی گذشتہ دنوں سید عمار حکیم کے جلد ہی سعودی عرب دورے کی خبر دی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close