تازہ ترین خبریں

یمن؛ ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس

لبنان کے المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یہ مشترکہ اجلاس دارالحکومت صنعا میں ہوا جس میں عوامی تحریک انصاراللہ، پیپلزکانگرس اور کئی دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی- خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں ان سبھی جماعتوں کے نمائندوں نے حصہ لیا جنھوں نے یمن سے متعلق صلح سمجھوتے پر دستخط کئے تھے- اجلاس کے شرکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر سعود ی عرب اور اس کے اتحادیوں کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ سے کئے گئے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا –

اجلاس کے شرکا نے یمن سے متعلق کویت اجلاس کو موخر کرنے پر بھی اپنی آمادگی ظاہر کی- ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ وہ اجلاس کو اس لئے موخرکرنا چاہتی ہیں تاکہ جنگ بندی کو اور زیادہ مستحکم بنایا جاسکے- یمن سے متعلق کویت مذاکرات اٹھارہ اپریل کو ہونے والے ہیں –

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close