تازہ ترین خبریںپاکستان

بھارت پاکستان کے خلاف مزید حرکت کرسکتا ہے، ہوشیار رہیں/ جنرل باجوا


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے لہذا قوم اور فوج کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کو ہم نے مؤثر جواب دے دیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے تاہم ہم پاکستان کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی، ایک بھارتی جہاز پاکستانی حدود اور دوسرا بھارتی حدود میں گرا۔
آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے معاملے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور وہ کردار ادا کررہی ہیں، عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پاجائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے دعوت کی پیش کش کو مثبت انداز میں لے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close