تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان اوربھارت تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں:امریکی وزیر خارجہ


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کارروائی کے بعد میں نے سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی سے بات کی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ ترجیحی بنیادوں پر باہمی رابطےکریں اور دونوں ممالک مزید فوجی کارروائی سےگریز کریں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات چیت میں سیکیورٹی پارٹنر شپ اور خطے میں امن کے معاملے پر بات ہوئی جب کہ شاہ محمود قریشی سے فوجی کارروائی سےگریز کے ذریعےکشیدگی میں کمی پر بات ہوئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close