تازہ ترین خبریںپاکستان

نوازشریف سے متعقعدالت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، فیاض الحسن چوہان


تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت مستردکئے جانے کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ درست اور اچھا ہے ۔

فیصل جاوید کا کہناتھاکہ امیر ہو یا غریب قانون سب کےلئے ایک ہی ہونا چاہیے،نواز شریف کی ضمانت تو بنتی ہی نہیں تھی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف شروع کیا ،وہ کسی صورت ڈیل کریں گے اور نہ ہی ڈاکووں اور چوروں کو این آر او دیں گے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم کو قوم کی حالت بدلنی ہے،جس کےلئے احتساب واحد راستہ ہے،جن لوگوں نے غریب کی جیب سے اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باہر بھیجے ، ہمیں لوٹی ہوئی دولت کو ملک واپس لانا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نوازشریف سےمتعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف سے متعلق تمام میڈیکل بورڈز نے ایک جیسی رپورٹ دی،انہیں ہر قسم کے علاج کیلئےسہولت فراہم کی جائے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close