تازہ ترین خبریں

شمالی شام میں ترک فوج تعینات کرنے کا اعلان

 ترک حکام نے شمالی شام کے علاقے منبج میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کیاہے۔

روزنامہ حریت کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ترک حکام نے شمالی شام کے علاقے منبج میں ترک فوج تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سے شمالی شام کے علاقے منبج میں ۹۰ دن کے لئے ترک فوج تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ منبج میں موجود ”پی کے کے”  کے مسلح افراد کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ وہ شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو مزید وسعت دیں گے اور عفرین کے بعد دوسرے شامی شہروں میں بھی فوج داخل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ منبج شام کا ترکی کے ساتھ سرحد کے قریب ایک اہم شہر ہے، جو کرد ملیشیا گروپوں کے کنٹرول میں ہے اور عفرین سے مشرق کی جانب واقع ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close