تازہ ترین خبریںدنیا

بن سلمان کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ


سعودی ولیعہد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولیعہد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمهدی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ”واس” کا کہنا ہے کہ بن سلمان نے عادل عبدالمهدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے عراق سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بن سلمان عادل عبدالمهدی کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بن سلمان نے عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مثبت اثر پورے خطے پر پڑے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close