تازہ ترین خبریںپاکستان

ایران کے مقدس شہرمشہد اور قم سے کوئٹہ کے لئے براہ راست ٹرین سروس کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کے حکام نے مقدس مشہد اور قم سے کوئٹہ کے لئے براہ راست ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی اور سیکرٹری پاکستان ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔ ریلوے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایرانی صوبہ سستان و بلوچستان کے لئے ٹرین سروس کافی مدت سے معطل ہے اب دوبارہ بحال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک ایران ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز محرم سے قبل ہوگا جو ایران کے شہروں مشہد اور قم سے چلائی جائے گی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ  ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین دوبارہ چلائی جائیگی۔

خیال رہے کہ  ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15 مال گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close