تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان


پاکستان کی جانب سے علاقائی اور خطے میں پرُامن ہمسائیگی کے لیےایک بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی بھارتی ہائی کمیشن حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت کا حکم دیا گیا ہے جبکہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی،2 راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصلر رسائی رواں ماہ کے آخر تک دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کا بتانا ہے کہ پاکستانی جیلوں میں 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ انہیں امید ہے بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close