تازہ ترین خبریںدنیا

شام: دیرالزور میں امریکی وحشیانہ بمباری متعدد عام شہری جاں بحق


شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت متعدد عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شامی شہریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ دیر الزور کے مشرق میں الباغور تحتانی قصبہ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں بارہا امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close