تازہ ترین خبریں

آیت اللہ مکارم شیرازی: تکفیری دشمنوں کو یمنی میں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے ساتھ ہوئی یمنی علماء کے ایک وفد کی ملاقات میں آپ نے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کے لیے شب و روز دعا کرتے ہیں کہ آپ لوگ دشمنوں پر کامیابی حاصل کریں اور آپ مطمئن رہیں کہ آپ کی استقامت کا نتیجہ کامیابی ہو گی۔ تکفیری دشمنوں کو عراق اور شام میں مسلسل شکست کا سامنا ہے اور انشاء اللہ یمن میں بھی انہیں شدید شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مومنین کے لیے کامیابی کا حاصل ہونا سنت الہی ہے کہا: دنیا جانتی ہے کہ یمن کے لوگ مظلوم ہیں اور آل سعود اس مظلوم ملت کو کچل رہی ہے۔
علمائے یمن کے ایک وفد جس میں زیدی عالم دین سید شمس الدین شرف الدین اور دیگر شافعی اور صوفی علماء شامل تھے نے قم میں آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات کی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close