تازہ ترین خبریںدنیا

طالبان کے جیل پرامریکی فوج کا حملہ، متعدد داعشی دہشت گرد فرار


افغانستان کے صوبے بادغیس میں امریکی اتحادی افواج نے طالبان کے ایک زندان پر حملہ کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو فرار کرادیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں نے صوبہ بادغیس میں طالبان کی قید سے 40 داعشی دہشت گردوں کو فرار کرا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی دستے نے صوبہ بادغیس کے ضلع جوند میں طالبان کی جیل پر حملہ کر کے چالیس داعشی دہشت گردوں کو چھڑا لیا۔

واضح رہے کہ چھڑائے گئے داعشی دہشت گردوں کو امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بادغیس کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ افضلی نے بتایا ہے کہ طالبان نے کئی ماہ سے درجنوں غیر ملکی داعشی دہشت گردوں کو قید کر رکھا تھا جن میں ازبکستان، قزاقستان، روس اور چین کے شہری شامل تھے۔

 افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی جانب سے داعش کی حمایت میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے جس پر افغان حکام اور علاقے کے دیگر ملکوں کی جانب سے گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close