تازہ ترین خبریںپاکستان

دہشت گردوں کے حملے میں6 فوجی جوان شہید


صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔

شہادت پانے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت (کرک)، نائیک لال خان (لکی مروت)، نائیک سجاد (لودھراں)، سپاہی انور (کرک)، نائیک نواز (تونسہ شریف) اور سپاہی سجاد (سیالکوٹ) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی،  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close