تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

عراقی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عراقی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عراق کے صدر ڈاکٹر برہام صالح جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عراقی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے۔

عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی صدر سے ملاقات کی اور انھیں باضابطہ دعوت نامہ پہنچایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عراقی صدر نے جلد دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے۔

 برہام صالح نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام دیا اور دعوت پر اظہار تشکر کیا۔عراقی صدر نے پاکستانی سفیر کیساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی امور میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

عراقی صدر کے دورہ پاکستان سے زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل حل ہوںگے۔

واضح رہے کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی زائرین مقامات مقدسہ کی زیارات کے لئے عراق کا سفر کرتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close