تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں سی این جی کل دوپہر تک کھلنے کا امکان


کراچی میں سی این جی ایسو سی ایشن نے کل دوپہر تک سی این جی کھلنے کا امکان ظاہر کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ میں گیس کے بحران کی وجہ سے گزشتہ 6 روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسیں سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں جب کہ گیس پریشر میں کمی سے گھریلو صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہےکہ کل کراچی میں سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کےمطابق گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور دو دن تک گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئےسوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا جب کہ دونوں کمپنیوں کےمینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close