تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان فلسطین کی حمایت کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک


جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے پاکستان فلسطین کی مدد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

اسلام نیوزنے مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران سب سے آگے ہے،دوسرے نمبر پر ترکی، جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

جماعت اسلامی کےنائب امیرپروفیسر محمد ابراہیم نےکہاہمیں پاکستانی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے تعاون کے لیے قدم بڑھائیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے حمایت فلسطین کانفرنس کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں عالم اسلام پر بالعموم اور ایران، ترکی اور پاکستان پر بالخصوص زور دینا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قیام کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تار کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close