تازہ ترین خبریںپاکستان

سابق صدراور فریال بینکنگ کورٹ پہنچ گئے


میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بینکنگ کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہو رہی ہے، سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن ہے۔

ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع سے متعلق فیصلہ آج ہوگا،تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کرے گا۔

کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، حسین لوتھا، انور مجید کے صاحبزادے و دیگر نامزد

ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور ،انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہٰ رضا گرفتار ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close