تازہ ترین خبریںپاکستان

تحریک لبیک کے قائدین کیخلاف ایف آئی آر میں بغاوت اور مجرمانہ سازش کی دفعات شامل کرنے کا حکم


محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت ایف آئی آر میں شامل دیگر قائدین کے خلاف بغاوت اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت عدالت میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی طرف سے سیکرٹری پراسیکیوشن اور آئی جی پنجاب کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء کے سیکشن 196 اور 196A کے تحت دیئے گئے اختیارات کے تحت پنجاب حکومت کے پاس ایف آئی آر نمبری 954/18 میں نامزد خادم رضوی۔

مقامی ذرائع کے مطابق علامہ پیر افضل قادری، علامہ وحید نور، علامہ غلام مصطفیٰ اور علامہ مراد علی شاہ کے مناسب ثبوت ہیں کہ یہ لوگ بغاوت اور مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close