تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب


وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کا معاملہ ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگےکابینہ اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی عملدراری کا جائزہ لے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔

اجلاس میں گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اکنامک افئیرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔چئیرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close