تازہ ترین خبریںدنیا

جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں کا شمعیں روشن کرکے احتجاج


مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے خلاف کل رات سرینگر میں شمعیں روشن کر کے احتجاج کیا۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے خلاف بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف پورے علاقے میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

مظاہرے کے شرکاء نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف سرینگر سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں شمعیں روشن کر کے پرامن احتجاج کیا۔

ادھر پولیس نے شمعیں روشن کرنے کے احتجاج کے پرامن اختتام کے بعد وائس چیئرمین شوکت احمد بخشی، نور محمد کلوال، شیخ عبدالرشید اور محمد یاسین بٹ سمیت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close