تازہ ترین خبریںپاکستان

سرداراخترمینگل حقیقی لیڈر کا کرداراداکررہے ہیں‘ شیعہ کانفرنس


بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ سرداراخترمینگل حقیقی لیڈر کا کرداراداکررہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد داود آغانے بی این پی کے قائد سرداراختر جان مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اختر مینگل بلوچستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو محکوم اورمظلوم عوام کی بات اسمبلی تک پہنچارہے ہیں جس پر شیعہ ہزارہ قوم کو اختر مینگل پر فخر ہے۔
گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سینئر نائب صدر سید مسرت آغا، نائب صدر کربلائی محمد علی شان، نائب صدر حاجی رمضان، فنانس سیکرٹری ملک ندیم، انفارمیشن سیکرٹری عاصم صمد سیکورٹی انچارج قاسم حسینی اورڈپٹی سیکرٹری انچارج علی مددبھی شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ سرداراختر مینگل نے عملی طورپریہ ثابت کردیا کہ وہ فقط بلوچ عوام کے نمائندے نہیں بلکہ سب کے رہنما ہیں انہوں نے ہزارہ قوم کوسب سے پہلے ایک قوم کی حیثیت سے تسلیم کیاہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close