تازہ ترین خبریںفارسی مقالات

۲۰۲۵ تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا، رپورٹ

بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس میں 31اگست کو شائع ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام میں اور ڈلیوری کی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا تو اس کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ذخائر میں اگلے سات سالوں میں 150-140سے 220اور250تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے ممبران کی جانب سے لکھی گئی 12صفحوں پر مشتمل رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان یورینیم کی افزودگی اور پلوٹو نیم کی پیداواری صلاحیتوں میں توسیع اور ڈلیوری کا نظام وضع کرنے میں مصروف ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلر ذخائر میں مزید وارہیڈز، مزید ڈلیوری سسٹم اور ایٹمی مواد کی پیداوار میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمارا اندازہ ہے کہ 2025تک ملک کے وار ہیڈز میں 220سے 250 تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close