تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کےوزیر سیاحت فداحسین عدالت میں پیش


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایئر پورٹ پر پی آئی اے افسر سے بدتمیزی کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کو طلب کر لیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ایئر پورٹ پر پی آئی اے افسر سے بدتمیزی کے معاملے کی سماعت کی، وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا حسین عدالت میں پیش ہو گئے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیاکہ کیا آپ وہ وزیر ہیں جس نے دھکے دیئے ،دکھائیں ویڈیو کیسے انہوں نے دھکے دیئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے جب دھکے دیئے اس وقت ہوش میں تھے؟ وزیر سیاحت نے کہا کہ میں نے دھکا ضروردیا لیکن اس کی وجہ یہ تھی کہ پروازتاخیر کا شکار ہوئی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کیسے سرکاری کام میں مداخلت کی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پرواز میں تاخیر پر کیا ایسے ردعمل دکھاتے ہیں؟

عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو فوری طلب کر لیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close