تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کے فٹبال گراؤنڈ بنائے جائیں گے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بھر میں فٹ بال اکیڈمیاں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کے فٹبال گراؤنڈ بھی بنائے جائیں اور کھیلوں کے شعبوں میں عالمی معیار کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم سے رکن اسمبلی اور پنجاب فٹبال کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات اور کھیل کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیفا کے صدر کو دورہ پاکستان پر مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کے لئے جامع پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے اور نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کوچز اور ریفریز کا مستقبل بھی محفوظ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فوٹبال کھیل آج تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close