تازہ ترین خبریں

علامہ اعجاز بہشتی: یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور انکی مدد کرنا شرعی ، عقلی اور ایمانی تقاضا ہے

رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجازحسین بہشتی نے یمن پر جاری سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکتب تشیع دنیا کے ہر کونے میں موجود مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے خواہ وہ نائجیرایا ہو یا یمن ہم ہمیشہ حق کی حمایت میں باطل سے ٹکرائیں گے چاہے اس کے لئے جان و مال کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام میں فتنہ و فسا د کی جڑ آل سعود ہے جنہوں نے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے مسلمانوں کا قتل عام کیا ہوا ہے اور ہر جگہ ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

آل سعود روزانہ کی بنیاد پر نہتے معصوم یمنی عوام پر بمباری کر رہے ہیں جس سے اب تک سینکڑوں بچے ،خواتین سمیت ہزاروں بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، سعودی عرب کی اس وحشیانہ کاروائی پر عالم اسلام کے ٹھیکہداروں کی خاموشی نہایت ہی افسوسناک ہے۔اب دنیا کا ہر باشعور فرد یہ جانتا ہے کہ آل سعود مجرم اور ظالم ہے اور کوئی بھی انسانیت دوست شخص آل سعود کے وجود کو پسند نہیں کرتا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close