تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری


وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی اوراس کے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔

سب کمیٹی کے تمام ممبران کا اس بات پر اتفاق تھا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کومسئلہ کشمیر کے حل تک عبوری آئینی صوبہ بنانا ضروری ہے اس لئے حکومت کو حق دیاگیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close