تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی، درجنوں گرفتار


پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 شرپسنددوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے گیارہ جواری گرفتار کرکے داؤپرلگی 80 ہزار نقدی اور قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ ، الاآصف اسکوائراور اطراف کی آبادی میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دوملزمان سے ایک کلوچرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس نے لیاقت آباد نمبرچارمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چاراسٹریٹ کریمنل اورموٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرکے دوپستول، کیش، دوموٹرسائیکل پارٹس اورمنشیات برآمد کی۔

ادھرلائنزایریا میں کامبنگ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ شاہراہ نورجہاں سے دو ڈاکووں سمیت تین ملزمان گرفتارکرکے دو پستول برآمد کیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close