تازہ ترین خبریںپاکستان

ملک بھرمیں عیدمیلادالنبی ؐ کی تیاریاں عروج پر


ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے شہروں کو سجاکر اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مساجد ،بازاروں چوکوں اور چوراہوں کوچراغاں سے سجا دیا گیا، تمام علاقوں میں عاشقان رسول ؐ میلاد کی محافل منعقد کرنے میں مصروف ہیں اور ہرسو درود و سلام کی بہاریں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کوشایان شان اور مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے ربیع الاول کے ابتدائی ایام میں مختلف تقریبات کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کے حوالے سے خواتین کی میلاد مصطفی ؐکی ایک خصوصی تقریب کا انعقادکل شام 5 بجے جی او آر ون میں کیا گیاہے۔

 اسطرح ایوان اقبال میں 18نومبر کو صبح 10:00بجے رحمت ا للعالمین ؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں نعت خواںاورجید علمائے ا کرام میلاد مصطفی ؐکے حوالے سے اپنا کلام اورخطابات کریں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close