تازہ ترین خبریںپاکستان

امین الحق کی علامہ عباس کمیلی سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ،ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین عباس کمیلی سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کر نے پر اتفاق کیا گیا۔

ماہ ربیع الاول کی محافل کے دوران بھی امن امان کی صورت حال پر نظر رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نا ہوسکیں۔

اس موقع پر عباس کمیلی نے ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی خدمات قابل ستائش ہیں اور جعفریہ الائنس اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی مذہبی امور کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و دیگر موجود تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close