ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

دہشت گردقوتیں اسلامی ممالک کے مستحکم تعلقات سے خائف ہیں، ایرانی وزیرخارجہ


اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے حامی مسلم ممالک کے مابین روابط سے خوفزدہ ہیں.
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دوره ایران سے پہلے جو نہایت تاریخی دورہ ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کی حالیہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد، انتہاپسند اور ان کے حامی اسلامی ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات سے ڈرتے ہیں.محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی صوبے بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں نے کئی بسوں کو روک کر 14 مسافروں کو اتار کر ان پر گولیاں برسا کر انھیں قتل کردیا.جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان نیوی، فضائیہ اور کوسٹل گارڈز کے اہلکار بھی شامل تھے.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close