تازہ ترین خبریںدنیا

مشرقی افغانستان کے شہر«خوشامند» پر طالبان کا قبضہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ پکتیا کے شہر«خوشامند» پر قبضہ کرکے مکمل طور پر کابل حکومت کو بے دخل کردیاہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ پکتیا کے اہم شہر خوشامد پر قبضہ کرکے افغان سیکیورٹی فورسزکو سخت مالی اورجانی نقصان پہنچایاہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صوبہ پکتیا کے شہر خوشامد کے تمام چک پوسٹوں پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے۔

بیان کے مطابق طالبان کے حملے میں شہر کے پولیس کماڈر سمیت ۱۰ اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ چھے شدید زخمی ہیں ۶اہلکاروں کا طالبان نے زندہ گرفتار کرلیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 2طالبان جنگجو بھی مارے گئے اور ۴ زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات قریب آتے ہی طالبان کے حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

20اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار حصہ لیں گے لیکن انتخابات کے قریب آتے ہی ہر گزرتے دن کے ساتھ پرتشدد واقعات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

آئندہ سال ہونے والے صدارت یانتخاب سے قبل یہ پارلیمانی انتخابات ایک بہت بڑا امتحان ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے حملوں کے بعد یہ بحث بھی جنم لے چکی ہے کہ ایسی صورتحال میں انتخابات ہونے چاہئیں یا نہیں۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی طالبان نے حملے تیز کردیے ہیں اور ساتھ افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

طالبان نے کہا ہے کہ ‘اماراتِ اسلامیہ’ اپنے تمام مجاہدین کو حکم دیتی ہے کہ وہ امریکا کی قیادت میں ملک بھر میں ہونے والے انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اسے روکیں۔

افغانستان میں طالبان نے رواں ماہ ہونے والے انتخابات کو “جعلی” اور “مکمل طور پر بوگس” قرار دیتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران حملوں کی دھمکی دی ہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close