تازہ ترین خبریںدنیا

کابل کے مرکزی جیل کے قریب خودکش دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کابل کے سب سے بڑے جیل کے قریب دھماکے میں متعدد افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ دھماکہ کابل کے پل چرخی جیل میں ہوا جس میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جیل کی گاڑی ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

 زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ نے بھی واقع کی تصدیق کر دی تاہم وہ دھماکہ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

پل چرخی جیل کی گاڑی پر دھماکہ کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close