تازہ ترین خبریںپاکستان

گوادر: ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا اجلاس آج سے شروع ہوگا

گوادرمیں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کا 3 روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی گوادر میں اے پی اے کانفرنس سے بطور صدر خطاب کریں گے۔

بین الپارلیمانی یونین کےسیکرٹری جنرل مارٹن چن گونگ اور 50 کے قریب دیگر مندوبین گوادر پہنچ گئے ہیں، جن میں ترکی، شام، قطر، اردن، بحرین، انڈونیشیا، چین اور دیگر ملکوں کے مندوبین شامل ہیں۔

قائم مقام صدر میر صادق سنجرانی نےدیگر حکام کے ہمراہ غیرملکی مندوبین کااستقبال کیا۔

کانفرنس کے حوالے سے گوادر کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے۔ گوادر میں بلوچ ثقافت کے رنگ بھی نمایاں نظر آرہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close