تازہ ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکےمزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close