تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے قابض فوج کے کیمپ پر گرنیڈ پھینکا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فردوسہ اختر نامی خاتون بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close