تازہ ترین خبریںپاکستان

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری متعصبانہ، علامہ حسن ظفر نقوی

معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کا جرم اکیلے اس کا جرم نہیں بلکہ پوری شیعہ قوم کا جرم ہے۔

علامہ ظفرکا کہنا تھا کہ جس جرم میں فیصل عابدی کو گرفتار کیا گیا اس جرم کے مرتکب درجنوں لوگ آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آزاد ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں آزاد ہیں، لیکن محب وطن فیصل رضا عابدی کوجو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بات کرتا اسے قید کردیا گیا۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close